January 22, 2026 9:42 PM

printer

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت کو شمولیاتی ترقی پر مرکوز توجہ کیلئے ایک قابل بھروسہ ویلیو چین شراکت دار کے طور پر دیکھا جاتا ہے

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ بھارت کو ایک معتبر اقداری سلسلے کے شراکت دار اور ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جس کی توجہ شمولیت پر مبنی ترقی پر مرکوز ہے۔
سوئٹزر لینڈ ڈاووس میں عالمی اقتصادی فورم سے علیحدہ پرائیویٹ میڈیا چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں جناب ویشنو نے کہاکہ بھارت آرٹیفیشیل انٹلیجنس کے پانچوں مرحلوں پر کام کررہا ہے، جس میں AI ساخت ایپلی کیشن، ماڈل، Chip، بنیادی ڈھانچہ اور توانائی شامل ہیں۔ بھارت کے سیمی کنڈکٹر کے ایکو نظام کے بارے میں جناب ویشنو نے کہاکہ حکومت کے ذریعے منظور شدہ سیمی کنڈکٹر اور Chip بنانے والے دس پلانٹوں میں سے چار نے حالیہ مہینوں میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری کے آخری ہفتے میں ان میں سے ایک پلانٹ میں کمرشیل پروڈکشن بھی شروع ہوجائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔