الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیکنالوجی کو، برابری لانے والے، بھارت کے سب سے بڑے نظام کی شکل دے دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب کوئی ریڑھی پٹری والا بھی اِسی UPI ادائیگی کے نظام کو، ایک کارپوریٹ ایکزیکیٹو کی طرح استعمال کرسکتا ہے۔
ایک قومی روزنامے میں اپنے ایک مضمون میں جناب ویشنو نے خاص طور پر کہا کہ ٹیکنالوجی کے لیے کوئی اونچ نیچ نہیں ہوتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اِس یکسر تبدیلی سے، انتیودے کے، وزیر اعظم کے اصل فلسفے کی عکاسی ہوتی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ملک کے ہر شخص تک پہنچے۔
جناب ویشنو نے کہا کہ ہر ڈیجیٹل پہل کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ٹیکنالوجی سبھی تک پہنچ جائے۔
خلاء اور اختراع کے شعبے کا ذکر کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ بھارت نے وہ حاصل کیا ہے، جو ناممکن نظر آتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گگن یان مشن سے بھارت ایسا چوتھا ملک بن جائے گا، جس نے ملک ہی میں تیار کی گئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے انسانوں کو خلاء میں بھیجا ہو۔
Site Admin | September 19, 2025 2:52 PM
الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیکنالوجی کو برابری لانے والے بھارت کے سب سے بڑے نظام کی شکل دی ہے