الیکشن کمیشن نے آج نائب صدر کے انتخاب کیلئے نامزدگی کے پرچے داخل کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔ نائب صدر کے انتخاب کیلئے نامزدگی کے پرچے 21اگست تک داخل کئے جاسکتے ہیں اور انتخاب 9ستمبر کوکرایا جائیگا۔
پچھلے مہینے نائب صدر کے عہدے سے جناب جگدیپ دھنکھڑ کے استعفے کے بعد یہ انتخاب ناگزیر ہوگیا ہے۔ یہ نائب صدر کے عہدے کے 17واں الیکشن ہوگا۔ نائب صدر کا انتخاب، الیکٹورل کالج کے ذریعے ہوتا ہے، جس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ممبر شامل ہوتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خواہشمند حضرات اپنے پرچے اس مہینے کی 21 تاریخ تک جمع کرسکتے ہیں۔ 22 اگست کو پرچوں کی جانچ کی جائے گی جبکہ 25 اگست تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ 9 ستمبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔