January 4, 2026 2:31 PM

printer

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ECINet ایپ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ECINet ایپ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں۔ ECINet ایک متحدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد ووٹر خدمات اور انتخابات سے متعلق معلومات کو زیادہ موثر بنانا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، شہری ECINet ایپ میں موجود Submit a Suggestion ٹیب کے ذریعے 10 جنوری تک اپنی رائے اور تجاویز درج کراسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، ECINet ایپ کے ٹرائل وَرژن میں ووٹر خدمات کو بہتر بنایا گیا ہے، پولنگ فیصد کے رجحانات زیادہ تیزی سے دستیاب ہورہے ہیں اور انڈیکس کارڈز کی اشاعت اب پولنگ کے اختتام کے 72 گھنٹوں کے اندر ممکن ہوگئی ہے، جبکہ اِس عمل میں پہلے کئی ہفتے اور بعض اوقات مہینوں لگ جایا کرتے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔