الٰہ آباد ہائی کورٹ اترپردیش کے سنبھل ضلعے میں جامع مسجد اور ہری ہر مندر کے درمیان تنازعے میں آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس روہت رنجن اگروال، مسجد کمیٹی کی جانب سے دائر کی گئی نظر ثانی کی ایک سول عرضداشت پر فیصلہ سنائیں گے، جس میں سنبھل سول عدالت کے 19 نومبر 2024 کے حکم کو چیلنج کیاگیا تھا۔ مذکورہ حکم میں مسجد کا سروے بھارت کے محکمہئ آثار قدیمہ اور ایڈووکیٹ کمشنر سے کرانے کی بات کہی گئی تھی۔ دوسرے دور کے سروے کے دوران تشدد کے واقعات پیش آئے تھے، جس میں 4 افراد مارے گئے تھے۔
Site Admin | May 19, 2025 3:20 PM
الٰہ آباد ہائی کورٹ اترپردیش کے سنبھل ضلعے میں جامع مسجد اور ہری ہر مندر کے درمیان تنازعے میں آج اپنا فیصلہ سنائے گی