ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 12, 2025 9:44 PM

printer

البانیہ نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت AI سے جنریٹ ہونے والے ایک سرکاری وزیر کو مقرر کیا ہے

البانیہ نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت AI سے جنریٹ ہونے والے ایک سرکاری وزیر کو مقرر کیا ہے، جس کا ہدف ملک کو بدعنوانی سے پاک بنانا ہے۔ البانیہ کے وزیر اعظم Edi Rama نے اِس ڈیجیٹل وزیر کو اپنی کابینہ میں شامل کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیجیٹل طور پر تعاون فراہم کرنے والے اِن وزیر کا نام Diella رکھا گیا ہے، جس کے معنی ’سورج‘ ہیں اور یہ اِس سال جنوری سے لوگوں سے یہ سوالات پوچھتا رہا ہے کہ سرکاری خدمات کو کس طرح چلایا جائے۔ وزیر اعظم Edi Rama نے یہ بھی بتایا کہ Diella کو سرکاری ٹینڈروں سے متعلق تمام فیصلے لینے کی ذمے داری دی گئی ہے تاکہ اِس عمل کو بدعنوانی سے 100 فیصد پاک بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹینڈر کے عمل کے سلسلے میں داخل کیے جانے والا ہر قسم کا سرکاری فنڈ، مکمل طور پر شفاف ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ ٹینڈر کے عمل میں تمام سرکاری اخراجات 100 فیصد صاف ہوں۔ اپنے آغاز کے وقت ہی سے Diella نے ایک خاتون کا روپ اختیار کر رکھا ہے اور وہ البانیہ کا روایتی لباس پہنتی ہیں۔