December 20, 2025 9:38 PM

printer

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل Antonio Guterres نے بنگلہ دیش میں سبھی فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ضبط و تحمل سے کام لیں اور تشدد سے گریز کریں

اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guterres نے بنگلہ دیش میں سبھی فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ضبط و تحمل سے کام لیں، کشیدگی کم کریں اور تشدد سے گریز کریں۔ وہاں اگلے سال فروری میں پارلیمانی انتخابات ہونا ہے۔ یوتھ لیڈر شریف عثمان بن ہادی کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے، اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے بنگلہ دیش کے حکام سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیارات کے عین مطابق فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائیں۔ اقوامِ متحدہ ہیڈکوارٹرس میں معمول کی بریفنگ کے دوران سکریٹری جنرل کے پیغام سے مطلع کیا گیا۔ بنگلہ دیش میں عثمان ہادی کی موت کے بعد سے کئی ضلعوں سے آتش زنی اور تشدد کے واقعات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں اور پورے ملک میں احتجاج اور مظاہرے ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔