اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اصلاحات، جنرل اسمبلی کے مباحثوں میں مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ انھوں نے بین حکومتی مذاکرات کے عمل میں پیش رفت کو اجاگر کیا جو پہلے رکی ہوئی تھی۔
حالانکہ کے مذاکرات سے متعلق کوئی متن جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم نئے دستاویزات، ملکوں کی پوزیشن اور ان کے قابلِ توجہ شعبوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔
جناب گتریس نے زور دیا کہ کاؤنسل کا ڈھانچہ فرسودہ ہو چکا ہے اور اس میں قانونی حیثیت اور کارکردگی دونوں کی کمی ہے۔ انھوں نے مستقل رکنیت کے لئے افریقہ کے مطالبے کو اصلاحات کی رفتار کا محرک قرار دیا۔
انھوں نے ویٹو اختیارات کو بالخصوص انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملوں میں محدود کرنے کی تجاویز کی حمایت کی۔ جناب گترس نے مزید کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے اصلاحات ضروری ہیں۔×
Site Admin | September 17, 2025 10:05 PM
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اصلاحات، جنرل اسمبلی کے مباحثوں میں مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے
