اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guterres نے اسرائیل اور ایران کے درمیان لڑائی کے تناظر میں فوری طور سے کشیدگی کم کئے جانے اور جنگ بندی کی اپنی اپیل دوہرائی ہے۔ موجودہ لڑائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جناب Guterres نے یہ اپیل کی کہ اِس محاذ آرائی کو مزید بین الاقوامی رنگ دیئے جانے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی طرح کی اضافی فوجی مداخلت سے پورے خطے اور بڑی حد تک بین الاقوامی امن وسلامتی کیلئے سنگین مضمرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے عام شہریوں کی اموات ہونے کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ سفارتکاری ہی بہترین آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔×
Site Admin | June 19, 2025 3:53 PM
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guterres نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی اپنی اپیل دوہرائی ہے