اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے وینیزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کو ایک خطرناک مثال قرار دیا ہے، جس کے نتیجے میں صدر Nicolas Maduro کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے وینیزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کو ایک خطرناک مثال قرار دیا ہے، جس کے نتیجے میں صدر Nicolas Maduro کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آج ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان Stephane Dujarric نے بتایا کہ سکریٹری جنرل انتونیو گتریس کو بہت زیادہ تشویش ہے اور وہ اس بات کو لے کر فکرمند ہیں کہ امریکی فوجی کارروائی کے نتیجے میں اس خطّے پر سنگین مضمرات برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قانون کا پوری طرح احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور اس بات پر تشویش ظاہر کی ہے کہ اِن قوانین کی پاسداری اور اُن پر عمل نہیں کیا گیا۔

سکریٹری جنرل نے وینیزویلا میں ایک جامع مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے، جس میں انسانی حقوق قانون کا احترام کیا جائے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔