February 4, 2025 9:20 PM

printer

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گتریس کے ترجمان Stephane Dujarric نے خبردار کیا ہے کہ USAID کو بند کرنے کے زندگی بچانے سے متعلق سرگرمیوں پر فوری اثرات ہوں گے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گتریس کے ترجمان Stephane Dujarric نے خبردار کیا ہے کہ USAID کو بند کرنے کے زندگی بچانے سے متعلق سرگرمیوں پر فوری اثرات ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ USAID کو بند کرنے کے اثرات کے جائزے کیلئے مختلف ایجنسیوں سے رابطے میں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور حکومت کی کارکردگی سے متعلق محکمے کے سربراہ ایلن مسک کی جانب سے یہ کہے جانے کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے غیرملکی امداد سے متعلق اصل ایجنسی USAID کو بند کرنے سے اتفاق کیا ہے۔