ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گُتریس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی سمجھوتے کا خیر مقدم کیا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گُتریس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے کشیدگی کم کرنے اور موجودہ مخاصمت کو ختم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

سکریٹری جنرل کے ترجمان Stephane Dujarric نے کہا ہے کہ جناب گُتریس نے امید ظاہر کی ہے کہ جنگ بندی کا یہ سمجھوتہ دیرپا امن میں مددگار ثابت ہوگا اور دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر اور طویل عرصے سے جاری معاملات سے نمٹنے کیلئے سازگا فضا کو ہموار کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے موجودہ مخاصمت کو ختم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کے طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی سمجھوتے کا خیر مقدم کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں