June 25, 2025 9:52 AM

printer

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ گتریس نے اسرائیل اور ایران سے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کرنے اور لڑائی روکنے کی اپیل کی۔ انھوں نے یاد دلایا کہ دونوں ملکوں کے عوام پہلے ہی کافی متاثر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری نے امید ظاہر کیا کہ یہ جنگ بندی خطے میں جاری دوسرے تنازعوں میں بھی نظر آئے گی۔

اِس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل اعلان کیا تھا کہ ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی کو سرکاری طور پر نافذ کردیا ہے، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دونوں فریق سے تحمل برتنے کی اپیل کی ہے۔ یہ اعلان مغربی ایشیا میں بڑھتے تشدد کے درمیان کیا گیا۔

جنگ بندی کے اِس دعوی کی ایران نے جلد ہی نفی کردی اور کہا کہ اُسے واشنگٹن کی جانب سے کوئی رسمی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے اور وہ اِس دو طرفہ جنگ بندی پر رضامند نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔