March 11, 2025 9:59 AM

printer

اقوام متحدہ کے خوراک سے متعلق عالمی پروگرام میں آج

اقوام متحدہ کے خوراک سے متعلق عالمی پروگرام میں آج اس بات کو اُجاگر کیا گیا ہے کہ افغانستان میں لڑکیاں مسلسل تیسرے سال پرائمری اسکول نہیں جاپائی ہیں اور اس نے زور دے کر کہا ہے کہ کوئی بھی بچہ بھوکا اسکول نہ جائے۔ انسانی حقوق کاؤنسل کے جاری 58 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر Volker Turk نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کو اس وقت ان کے بنیادی حقوق میسر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ صنفی بھید بھاؤ کیا جاتا ہے، جو آج کی دنیا میں ناقابل قبول ہے۔ افغانستان دنیا کا واحد ایسا ملک ہے، جہاں لڑکیوں اور خواتین کو سیکنڈری اور اعلیٰ تعلیم سے محروم رکھا جاتا ہے۔×