May 17, 2025 9:17 PM

printer

اقوام متحدہ کی غذا اور زراعت سے متعلق تنظیم FAO نے 2024 میں عالمی سطح پر بھوک کے بدترین بحران کی خبر دی ہے

اقوام متحدہ کی غذا اور زراعت سے متعلق تنظیم FAO نے 2024 میں عالمی سطح پر بھوک کے بدترین بحران کی خبر دی ہے، جس کے تحت دنیا بھر کے 53 ملکوں میں 29 کروڑ پچاس لاکھ افراد غذا کی یقینی فراہمی قطعی نہ ہونے سے متاثر بتائے گئے ہیں۔ 2023 کے مقابلے اس میں 13 کروڑ 70 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ غذائی بحران کے بارے میں شائع 2025 کی عالمی رپورٹ میں درج اطلاع کے مطابق یہ لگاتار چھٹا سال ہے کہ اِس بحران میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی خطوں میں تنازعات کی وجہ سے یہ بحران پیدا ہوا ہے۔ سوڈان میں بھکمری کی حالت کی تصدیق کی گئی ہے اور غزہ، جنوبی سوڈان، ہیتی اور مالے میں بھوک کی سطح کے انتہائی بڑھ جانے کی بات کہی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔