اقوام متحدہ کی سکریٹری کاؤنسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران مختلف ممالک نے امریکہ اور وینزوئیلا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔ اس کشیدگی میں اُس وقت اضافہ ہوا، جب امریکہ نے لاطینی امریکہ سے تیل لارہے دو جہازوں کو ضبط کرلیا اور ایک دیگر ٹینکر کو ختم ہفتہ کے دوران روک لیا۔ وینزوئیلا نے اس جارحیت کیلئے امریکہ پر الزام لگایا ہے۔ کَل ایک میٹنگ میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر Michael Waltz نے کہا کہ امریکہ Nicolas Maduro کی حکومت کو قانونی تسلیم نہیں کرتا اور انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ وہ Cartel De Los Soles کے سربراہ ہیں، جسے امریکہ کی جانب سے ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم نامزد کیا گیا ہے۔×
Site Admin | December 24, 2025 2:50 PM
اقوام متحدہ کی سکریٹری کاؤنسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران مختلف ممالک نے امریکہ اور وینزوئیلا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے