ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان میں قیام امن کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان میں قیام امن کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کارروائی میں بھارت کے تقریباً ایک ہزار فوجی تعینات ہیں۔

کونسل نے کل لبنان میں اقوام متحدہ کی عارضی فوجی کارروائی UNIFIL کو 2 سال کی مدّت میں بند کرنے کے لیے ووٹ دیا۔ یہ فوج جنوبی لبنان میں قیامِ امن کی کوشش میں مصروف ہے، جہاں اسرائیل، حزب اللہ کے ساتھ لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے اور لبنان کی کمزور فوج بیچ میں پھنسی ہوئی ہے۔

UNIFIL کا 47 سال سے لاگو ضابطہ، جو اس ہفتے کے آخر میں ختم ہو رہا ہے، اسے 2026 کے اواخر کے لیے آخری بار توسیع دی گئی تھی، تاکہ یہ کارروائی محفوظ اور منظم طریقے سے ختم کی جا سکے۔

UNIFIL میں، فی الحال 10 ہزار 800 قیامِ امن فوجی ہیں، جن میں 903 فوجی بھارت کے بھی ہیں۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔