اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے اور اپنی فوجی کارروائی میں توسیع کرنے کے اسرائیل کے فیصلے کے بارے میں ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر شدید نکتہ چینی کی جارہی ہے۔ اِس میٹنگ کی درخواست بہت سے یوروپی ارکان نے کی ہے، جس میں انسانی ہمدردی کو درپیش بحران ابتر ہوتے جانے اور غزہ کے 20 لاکھ مکینوں اور بقیہ یرغمالوں کیلئے برآمد ہونے والے اِس کے نتائج پر توجہ دی گئی ہے۔
جمعہ کو اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے، وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے منصوبے کو منظوری دے دی تھی جس سے خطے میں 22مہینے سے جاری اِس تنازع میں شدت آگئی۔