اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق کونسل کے 58 ویں اجلاس کی ساتویں میٹنگ میں بھارت نے پاکستان کو غیر ملکی امداد پر انحصار کرنے والا ایک ناکام ملک قرار دیتے ہوئے اُس پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔
جنیوا میں اقوامِ متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن میں جناب Kshitij Tyagi نے پاکستان کے لیڈروں پر اپنے فوجی اور دہشت گردانہ کامپلیکس سے جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ لداخ کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر ہمیشہ بھارت کا اٹوٹ حصہ رہے گا۔