December 31, 2025 2:32 PM

printer

اقوام متحدہ نے 2026 میں افغانستان کیلئے ایک ارب 71 کروڑ ڈالر کی انسانی ہمدردی کی اپیل جاری کی ہے

اقوام متحدہ نے 2026 میں افغانستان کیلئے ایک ارب 71 کروڑ ڈالر کی انسانی ہمدردی کی اپیل جاری کی ہے۔  اِس طرح کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ افغانستان دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران والے ملکوں میں سے ایک رہے گا۔

تقریباً دو کروڑ 19 لاکھ لوگوں کو امداد کی ضرورت ہوگی۔ ساتھ ہی ایک کروڑ 74 لاکھ افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ 47 لاکھ افراد ایمرجنسی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

مذکورہ منصوبے کا مقصد خوراک، حفظانِ صحت، پناہ گاہوں، پانی، تغذیہ بخش خوراک اور نقد امداد کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی مدد کرنا ہے۔