اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guterres نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ جہاں تک ہو سکے، ضبط و تحمل سے کام لیں، تاکہ کشمیر میں دہشت گردوں کے حملے کے تناظر میں برِصغیر میں کشیدہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔ سکریٹری جنرل کے ترجمان Stephane Dujarric نے پہلگام میں، منگل کے دہشت گردانہ حملے کی پھر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں کی سرکاروں سے یہ اپیل کرتی ہے کہ وہ جہاں تک ہو سکے ضبط و تحمل برتیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی بھی معاملہ بامقصد باہمی بات چیت کے ذریعے پُر امن طور پر سلجھایا جا سکتا ہے اور ایسا کیا جانا چاہیے۔ بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ پاکستان میں قائم دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کی ایک محاذی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے، جس میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر سیاح تھے۔ بھارت نے، پاکستان کے سفارتکاروں کو ملک سے چلے جانے کا حکم دے کر، اُس کے شہریوں کے لیے کچھ ویزا منسوخ کر کے اور تجارت بند کر کے پاکستان کے خلاف کارروائی کی ہے اور پاکستان نے بھی اسی طرح کے جوابی اقدامات کیے ہیں۔×