اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے سربراہان نے خاتون امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے عہدے کیلئے میدان میں آئیں اور عالمی ادارے کی ذمہ داری سنبھال کر ایک نئی روایت کا آغاز کریں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر Annalena Baerbock اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر Michael Imran Kanu نے اقوامِ متحدہ کے رکن ملکوں کو لکھا ہے کہ وہ خواتین کو امیدوار نامزد کرنے پر مضبوطی سے غور کریں۔ اب تک کوئی خاتون، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز نہیں ہوئی ہیں۔ سکریٹری جنرل کے انتخابات اگلے سال ہوں گے اور منتخب ہونے والا امیدوار یکم جنوری 2027 کو دسویں سکریٹری جنرل کا منصب سنبھالے گا۔x