May 21, 2025 3:10 PM

printer

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے پی ہریش نے سکیورٹی کاؤنسل کو بتایا کہ دہشت گردی سے نمٹنا بھارت کی قومی سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے۔

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے پی ہریش نے سکیورٹی کاؤنسل کو بتایا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنا اور   بحری سلامتی کو یقینی بنانا بھارت کی قومی سلامتی اور اقتصادی مفادات کیلئے انتہائی اہم ہے۔ بحری سلامتی پر ایک مباحثے میں شرکت کرتے ہوئے جناب ہریش نے بھارت کی وسیع تر بحری حکمت عملی کو اُجاگر کیا، جس کا مقصد ملک کو لاحق خطرات اور دہشت گردی، قزاقی، اسمگلنگ اور غیر قانونی ماہی گیری جیسے غیر روایتی چیلنجوں، دونوں کا ازالہ کرنا ہے۔ انہوں نے بھارت کے جامع طریقہ کار کو اُجاگر کیا، جس میں نگرانی، جلد کارروائی، علاقائی سفارتکاری، عالم اشتراک اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی شامل ہیں، جو وزیراعظم مودی کی مہاساگر پہل سے مطابقت رکھتے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔