September 23, 2025 2:30 PM

printer

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی رہنما نیو یارک پہنچ رہے ہیں۔عالمی تنازعات اور فلسطین کو تسلیم کئے جانے کے معاملات سر فہرست ہیں

آج سے نیو یارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس شروع ہورہا ہے جس میں کثیر تعداد میں عالمی رہنما شرکت کریں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اِس 80 ویں اجلاس کے دوران غزہ اور یوکرین کی لڑائی اور مغربی ملکوں کی جانب سے بڑی تعداد میں فلسطین کو ایک مملکت تسلیم کئے جانے جیسے موضوع چھائے رہیں گے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ اِس اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ شام کے صدر احمد الشرع اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ 1967 کے بعد سے یہ پہلا موقع ہوگا کہ شام کے سربراہ مملکت اجلاس سے خطاب کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔