March 8, 2025 11:00 AM

printer

اقوام متحدہ تارکین وطن سے متعلق ایجنسی نے کہا ہے کہ یمن اور جِبوتی کے ساحل سے کچھ دوری پر چار کشتیوں کے غرقاب ہونے کے سبب کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور دیگر ایک سو چھیاسی لاپتہ ہیں

اقوام متحدہ تارکین وطن سے متعلق ایجنسی نے کہا ہے کہ یمن اور جِبوتی کے ساحل سے کچھ دوری پر 4 کشتیوں کے غرقاب ہونے کے سبب کم از کم 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور دیگر 186 لاپتہ ہیں۔ اِن کشتیوں پر افریقی تارکین وطن سوار تھے۔ تارکین وطن سے متعلق مشن کی بین الاقوامی تنظیم کے ترجمان تمیم علائین نے بتایا کہ اِن کشتیوں پر سوار زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق اتھوپیا سے ہے، جبکہ عملے کے 5 افراد کا تعلق یمن سے ہو سکتا ہے۔ اِن کشتیوں کم از کم 57 خواتین بھی سوار تھیں۔