January 6, 2026 9:40 PM

printer

اقوام متحدہ، بنگلہ دیش میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کیلئے مشاہدین نہیں بھیجے گا

اقوام متحدہ آئندہ ماہ کی 12 تاریخ کو بنگلہ دیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کیلئے مشاہدین نہیں بھیجے گا۔ اقوام متحدہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس کے ترجمان Stephane Dujarric نے یہ بات کہی۔ جناب Dujarric نے کہا کہ اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی یا سکیورٹی کونسل کی اجازت کے بغیر انتخابی مشاہدین تعینات نہیں کرتا۔
اس دوران، Transparency انٹرنیشنل بنگلہ دیش TIB نے غیرملکی انتخابی مشاہدین کیلئے رہائش اور کھانے پینے کے اخراجات برداشت کرنے کے انتخابی کمیشن کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں TIB کے ایگزکیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار الزماں نے اِس اقدام کو غیرجانبدارانہ انتخابی مشاہدے کے اصولوں کے خلاف، متضاد اور بھید بھائو والا قرار دیا ہے۔