بھارت کی مجموعی گھریلو پیدوار GDP کے بارے میں اندازہ لگایا ہے کہ یہ اس سال کے دوران چھ اعشاریہ چھ فیصد اور اگلے سال چھ اعشاریہ سات فیصد ترقی کرے گی، جسے مستحکم کھپت اور مضبوط سرکاری سرمایہ کاری کی مدد حاصل رہے گی۔
عالمی اقتصادی صورتحال اور 2026 کے منظر نامے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ٹیکس اصلاحات اور مالی سہولت کی وجہ سے اضافی طور پر مدد ملے گی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بہت سی بڑی ترقی پذیر معیشتوں کے بارے میں امید ہے کہ یہ مستحکم گھریلو مانگ یا مقررہ پالیسی اقدامات کے سبب ٹھوس ترقی کرتی رہیں گی۔ اِن معیشتوں میں بھارت اور انڈونیشیا بھی شامل ہے۔