November 18, 2025 5:51 PM

printer

اقوامِ متحدہ نے، بنگلہ دیش کی معذول وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو، اُن کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائے جانے کی مخالفت کی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے، بنگلہ دیش کی معذول وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو، ملک کی عدالت کی طرف سے، اُن کی غیر موجودگی میں انہیں سزائے موت سنائے جانے کی مخالفت کی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے ترجمان  Stephane Dujarric نے اپنے روزانہ کے میڈیا بیان کے دوران کہا کہ اقوامِ متحدہ سزائے موت کو، کسی بھی طرح کے حالات میں استعمال کرنے کے خلاف ہے۔ 78 سالہ حسینہ پر ڈھاکہ میں ملک کے بین الاقوامی جرائم سے متعلق ٹرائبونل کے ذریعے، اُن کی غیرموجودگی میں مقدمہ چلایا گیا۔ اُن پر یہ مقدمہ پچھلے سال طلباء کی قیادت والے مظاہروں کے دوران پُرتشدد کارروائی کرنے پر، انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام کے تحت چلایا گیا۔

اُن کے ساتھ ساتھ یہ مقدمہ سابق وزیرِ داخلہ اسد الزماں خان کمال پر بھی چلایا گیا تھا۔

پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل چودھری عبداللہ المامون کو بھی پانچ سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہ سرکاری گواہ بن گئے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔