ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 22, 2025 10:15 AM | UN CHief G20

printer

اقوامِ متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے G-20 رکن ملکوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنی طاقت کا استعمال عالمی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے کریں۔

اقوامِ متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے G-20 رکن ملکوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنی طاقت کا استعمال عالمی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے کریں۔ انھوں نے کہا کہ G-20 ممالک ان پریشانیوں کو حل کرنے کی وسیع صلاحیتوں کے حامل ہیں اور وہ دنیا کو ایک مزید پرامن راستہ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ جناب گٹریس نے جوہانسبرگ میں جاری G-20 رہنماؤں کی سربراہ کانفرنس میں اپنی آمد کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران یہ بات کہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ چوٹی کانفرنس کے دوران وہ G-20 رکن ممالک سے زور دے کر کہیں گے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا استعمال ضروری کارروائی کے عمل کی قیادت کرنے کے لیے کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے فوجی اخراجات ترقی کے وسائل پر ترجیح حاصل کر رہے ہیں جس سے ترقی کے اقدامات متاثر ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج افریقہ سبھی عالمی اداروں میں خاطر خواہ نمائندگی سے محروم ہے اس صورتحال کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے G-20 ممالک سے قرض لینے کی لاگت اور اس سے منسلک Risk کو کم کرنے کے لیے نئے طریقوں کے ذریعے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کی اپیل کی۔x