November 18, 2025 9:52 AM | UNSC Gaza

printer

اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل نے غزہ کیلئے ایک بین الاقوامی استحکامی فورس قائم کرنے سے متعلق امریکی منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے کل رات غزہ کیلئے ایک امریکی منصوبے کو منظوری دی ہے، جس میں ایک بین الاقوامی مستحکم فورس کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جنگ سے تباہ ہوئے علاقے میں سکیورٹی فراہم کرے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کیلئے ایک ممکنہ راستے کی راہ ہموار کرے۔ روس، جس نے ایک مخالفانہ قرارداد سرکولیٹ کی تھی، چین کے ساتھ ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہا۔ یہ ووٹنگ تیرہ-صفر سے منظور کی گئی تھی۔ یہ ووٹنگ اسرائیل اور حماس کے درمیان دو سال کی جنگ بندی کے بعد کمزور جنگ بندی اور غزہ کے مستقبل کا خاکہ تیار کرنے کی کوششوں کیلئے اگلا ایک اہم قدم ہے۔ عرب اور دیگر مسلم ملکوں نے، جنہوں نے ایک بین الاقوامی فورس کیلئے فوجیں فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ اُن کی شرکت کیلئے سلامتی کونسل کا اختیار ضروری ہے۔

امریکی قرارداد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے کی توثیق کر دی ہے، جس میں ایک عبوری اتھارٹی کے طور پر امن قائم کرنے کی کمیٹی کی بات کہی گئی ہے، جس کی سربراہی صدر ٹرمپ کریں گے۔ امریکی سفیر Mike Waltz نے اس قرارداد کو تاریخی اور تعمیری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے مشرقِ وسطیٰ میں ایک نیا لائحہ عمل شروع ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔