ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 11, 2025 3:07 PM

printer

اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل UNHRC میں بھارت کے نمائندے نے پاکستان کے بیانات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر، اُس کی زبردست سرزنش کی ہے

اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل UNHRC میں بھارت کے نمائندے نے پاکستان کے بیانات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر، اُس کی زبردست سرزنش کی ہے۔ بھارت کے جواب دینے کے حق کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے، بھارت کے مستقل مشن کے قونصلر Kshitij Tyagi نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ دہشت گردوں کی اعانت کررہا ہے اور پروپیگنڈہ پھیلانے کیلئے بین الاقوامی فورموں کا بے جا استعمال کررہا ہے۔ جنیوا میں کونسل کے 60 ویں اجلاس کے دوران جناب تیاگی نے بھارت سے متعلق پاکستان کے تبصرے کے بعد بھارت کے جواب دینے کے حق کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو دہشت گردوں کی اعانت کرنے والوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی مالی اعانت کرنے اور پناہ دینے کی پاکستان کی تاریخ کا ذکر کیا۔ جناب تیاگی نے پلوامہ، اُڑی، پٹھان کوٹ اور ممبئی سمیت ماضی میں کئے گئے حملوں اور پہلگام میں کئے گئے حالیہ حملے کا ذکر کیا۔ انہوں نے پاکستان کے رہنماؤں کے مکر و فریب کا بھی یہ کہتے ہوئے ذکر کیا کہ اُس نے القاعدہ کے لیڈر اوسامہ بن لادن کو پناہ دی تھی۔ جناب تیاگی نے اپنے شہریوں اور اقتدارِ اعلیٰ کے تحفظ کے بھارت کے عہد کا اعادہ کیا اور عزم کیا کہ ایک ناکام مملکت کے فریب اور دھوکے کو بے نقاب کئے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا، جو اپنے وجود کیلئے دہشت گردی اور المناک واقعات پر انحصار کرتا ہے۔ x