December 5, 2025 10:27 PM

printer

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نے یقین دلایا ہے کہ وزارت اگلے تین مہینے تک کوئی جرمانہ عائد نہیں کرے گی اور نہ ہی کوئی سخت کارروائی کرے گی جنھوں نے امید پورٹل پر اپنا اندراج نہیں کرایا ہے

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سبھی متولیوں کو یقین دلایا ہے کہ وزارت اُن لوگوں پر اگلے تین مہینے تک کوئی جرمانہ عائد نہیں کرے گی اور نہ ہی کوئی سخت کارروائی کرے گی جنھوں نے امید پورٹل پر اپنا اندراج نہیں کرایا ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ وقف قانون بنانے کے بعد وزارت نے امید پورٹل کا آغاز کیا ہے اور متعلقہ پارٹیوں کو 6 مہینے کا وقت دیا ہے کہ وہ سبھی وقف اِملاک کو اس پورٹل پر رجسٹرڈ کرادیں۔ انھوں نے کہا کہ امید پورٹل پر ابھی تک ایک لاکھ 15 ہزار سے زیادہ وقف اِملاک کا اِندراج کرایا جاچکا ہے۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ آج آخری دن ہے اور لاکھوں اِملاک ایسی ہیں جنھیں ابھی تک رجسٹرڈ نہیں کرایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔