اقلیتی امور کی وزارت کَل ممبئی میں قومی حج کانفرنس منعقد کرے گی۔ کانفرنس کے دوران سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایگزکیٹیو افسران، حج 2026 کی تیاریوں کا جامع طور پر جائزہ لینے کیلئے یکجا ہوں گے۔ بھارت ہر سال ایک لاکھ 75 ہزار سے زیادہ عازمین کو مقدس فریضۂ حج کیلئے روانہ کرتا ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت نے بتایا کہ حکومت سبھی بھارتی حج عازمین کے محفوظ، آسان اور باوقار سفرِ حج کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ کَل ہونے والی کانفرنس کے دوران، حج کمیٹی آف انڈیا اور ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں کے درمیان اشتراک کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ساتھ ہی اہم کارروائی جاتی سرگرمیوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Site Admin | November 21, 2025 9:58 PM
اقلیتی امور کی وزارت کَل ممبئی میں قومی حج کانفرنس منعقد کرے گی