November 9, 2025 9:45 PM

printer

اقلیتوں کے امور کے وزیر کرن رجیجو نے سعودی عرب کا اپنا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرلیا ہے

اقلیتوں کے امور کے وزیر کرن رجیجو نے سعودی عرب کا اپنا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرلیا ہے۔ جناب رجیجو نے سعودی عرب کے، حج اور عمرے کے وزیر توفیق بن فوزان الرابعہ کے ساتھ ایک دو طرفہ میٹنگ کی۔ دونوں وزیروں نے حج کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور امیدواروں کی تعداد اور لاجسٹکس میں مدد میں اضافے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا، نیز بھارتی عازمین کیلئے حج کے عمل کو مزید خوش اسلوب بنانے کے اپنے مشترک عزم کو دوہرایا۔ دونوں وزیروں نے جدّہ میں، حج 2026 کیلئے، بھارت اور سلطنتِ سعودی عرب کے درمیان حج سے متعلق دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے۔ بھارت کیلئے عازمین حج کے کوٹے، ایک لاکھ 75 ہزار 25 کی تصدیق کی گئی۔انہوں نے سعودی حکام کے ساتھ مشن اور قونصل خانے کی ٹیموں کی طرف سے کیے گئے تال میل کی کوششوں کو بھی سراہا، جن کا مقصد بھارتی عازمین حج کی فلاح اور آرام و آسائش کو یقینی بنانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔