اقلیتوں کے اُمور کے وزیر کرن رجیجو نے وقف ترمیمی بل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اِسے بھارت کی پارلیمانی جمہوریت کی ایک روشن مینار سے تعبیر کیا ہے۔ ممبئی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ تاریخ میں سب سے طویل بحث مباحثے کے بعد پارلیمنٹ میں یہ بل منظور کیا گیا تھا۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ اِس سے غریب مسلم بھائیوں اور خواتین سمیت پوری مسلم برادری کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے سپریم کورٹ کے سامنے مذکورہ بل سے متعلق سبھی حقائق اور دلائل پیش کئے تھے۔ انہوں نے عدالت عالیہ کے فیصلے کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی کہ یہ اِسی نظریئے کی فتح ہے۔
Site Admin | September 15, 2025 3:02 PM
اقلیتوں کے امور کے وزیر کرن رجیجو نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے
