اقلیتوں کے امور سے متعلق وزارت نے عازمین حج اور دیگر متعلقہ لوگوں کی طرف سے عرضداشتیں موصول ہونے کے بعد سفر حج پر جانے سے متعلق ضروری ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی تاریخ اِس مہینے کی 25 تاریخ تک بڑھادی ہے۔ مذکورہ عرضداشتوں میں متعلقہ کارروائی مکمل کرنے کیلئے اضافی وقت کی درخواست کی گئی تھی۔
اپنے بیان میں وزارت نے اعلان کیا ہے کہ یک وقتی حتمی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ اُس نے یہ وضاحت کی ہے کہ کسی بھی حال میں اب یہ تاریخ مزید نہیں بڑھائی جائے گی۔ وزارت نے کہا ہے کہ اِس توسیع شدہ مدت کے دوران عازمین حج کو بکنگ کا عمل مکمل کرنا ہوگا، اپنے درست پاسپورٹ حج کمیٹی آف انڈیا یا متعلقہ حج گروپ کے منتظمین کے پاس جمع کرانے ہوں گے اور مقررہ وقت کے اندرNusuk پورٹل پر کامیاب بورڈنگ کو یقینی بنانا ہوگا۔x