January 13, 2026 9:44 PM

printer

اقلیتوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے وکست بھارت جی-رام-جی ایکٹ پر عوام کو مبینہ طور پر گمراہ کرنے پر اپوزیشن پارٹیوں پر نکتہ چینی کی ہے

اقلیتوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے وکست بھارت جی-رام-جی ایکٹ پر عوام کو مبینہ طور پر گمراہ کرنے پر اپوزیشن پارٹیوں پر نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ لوگوں کو جلد ہی اس کے فوائد کا اندازہ ہوگا، جس سے دیہی بھارت میں ترقی اور روزگار کی کایا پلٹ ہوگی۔ اترپردیش کے لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ اس سے پہلے کی MGNREGA اسکیم بدعنوانی کا ایک نمونہ بن گئی تھی، جبکہ نئے قانون میں نہ صرف روزگار پیدا کرنے سے متعلق گنجائشیں شامل ہیں، بلکہ جرمانوں کے ذریعے جوابدہی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ جناب رجیجو نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اس قانون کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔