مرکزی کابینہ نے مرکزی سرکار کے ملازمین کے مہنگائی بھتے اور پنشنز یافتگان کے Dearness Relief میں 3 فیصد اضافے کو منظوری دی ہے۔ نئی دلّی میں آج کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ اِس فیصلے سے تقریباً 49 لاکھ 20 ہزار مرکزی سرکار کے ملازمین اور 68 لاکھ 70 ہزار پنشنز یافتگان فیضیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اِس کا اطلاق اِس برس پہلی جولائی سے ہوگا۔
اقتصادی امور کی مرکزی کابینہ کمیٹی نے ملک بھر میں 57 نئے کیندریہ وودیالیہ کھولے جانے کی بھی منظوری دی ہے، جس پر 5 ہزار 862 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ ہوگی۔
مرکزی کابینہ نے دالوں کے سلسلے میں آتم نربھرتا کے ایک مشن کو منظوری دی ہے، یہ سنگ میل رکھنے والی ایک ایسی اسکیم ہے، جس کا مقصد گھریلو پیداوار کو فروغ دینا اور دالوں کے شعبے میں خود کفالت کو حاصل کرنا ہے۔
اقتصادی امور کی مرکزی کابینہ کمیٹی نے مارکیٹنگ سیزن 2026-27 کیلئے ربیع کی تمام متعین شدہ فصلوں کیلئے کم از کم امدادی قیمت MSP میں اضافے کو منظوری دی ہے۔ جناب ویشنو نے بتایا کہ حکومت نے ربیع کی فصلوں کیلئے کم از کم امدادی قیمت میں اِس بات کو یقینی بنانے کیلئے اضافہ کیا ہے تاکہ اِن فصلوں کو اگانے والوں کو اُن کی مناسب اجرت کے مطابق قیمت مل سکے۔ کم از کم امدادی قیمت میں سب سے زیادہ اضافے کا اعلان، 600 روپے فی کوئنٹل زعفران نما، اِس کے بعد 300 روپے فی کوئنٹل مسور کی دال میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے آسام میں قومی شاہراہ نمبر 715 کے کالی بَور-نمالی گڑھ سیکشن کے چار لائنوں والی موجودہ شاہراہ کو مزید وسعت دینے اور بہتر بنانے کو بھی منظوری دی ہے۔ یہ پروجیکٹ، انجینئرنگ، حصولیابی اور تعمیر، EPC کے طریقہئ کار پر وضع کیا گیا ہے، جس کے تحت تقریباً 85 کلو میٹر طویل راستے کی توسیع عمل میں آئے گی اور جس پر تقریباً 6 ہزار 957 کروڑ روپے کی لاگت لگے لگی۔ x