سال2025 کیلئے اقتصادیات کا نوبل انعام Joel Mokyr، Philippe ghion اور Peter Howitt کو اختراع پر مبنی اقتصادی ترقی کی وضاحت کیلئے ان کے نمایاں کام کے صلے میں دیا گیا ہے۔ امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈچ نژاد امریکی اسرائیلی اقتصادی مورخ Joel Mokyr نے تکنیکی پیشرفت کے ذریعے پائیدار ترقی کیلئے لازمی شرائط کی نشاندہی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ سمجھنے کیلئے تاریخی شواہد کا استعمال کیا کہ معاشرہ کس طرح جمود کی کیفیت سے خود کو برقرار رکھنے والی اقتصادی ترقی کی طرف بڑھا ہے۔
دوسری طرف فرانس سے تعلق رکھنے والے Collage de France کے ماہر اقتصادیات Philippe Aghion اور Brown یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے کناڈا کے Peter Howitt کو اقتصادیات میں ایک بااثر نظریہ تیار کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ 1992 کے مقالے میں ایک ماڈل پیش کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ کس طرح معاشی ترقی ایک سائیکل کے ذریعے ہوتی ہے، جس میں نئی ایجادات پرانی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی جگہ لے لیتی ہیں۔ نوبل کمیٹی نے کہا کہ تینوں افراد کی تحقیق نے ماہرین اقتصادیات اور پالیسی سازوں کو اقتصادی ترقی کی جڑوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کی ہے۔
Site Admin | October 13, 2025 9:47 PM
اقتصادیات کے شعبے میں نوبیل انعام اختراع پر مبنی معاشی ترقی میں نمایاں کام انجام دینے کے صلے میں Joel Mokyr، Phillippe Aghion اور Peter Howitt کو دیئے جانے اعلان کیا گیا ہے