افغانستان کے Hindu Kush خطّے میں کَل آدھی رات 6 اعشاریہ 3 کی شدّت کا شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مزارِ شریف شہر کے نزدیک Kholam میں تھا۔ مزارِ شریف میں بہت سے لوگ اپنے گھروں کے ڈھہ جانے کے خوف سے سڑکوں پر نکل آئے۔ راجدھانی کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے نے اپنے PAGER سسٹم میں اورینج الرٹ جاری کیا ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے کافی جانی نقصان کا امکان ہے۔×
Site Admin | November 3, 2025 9:21 AM | Afghan Quake
افغانستان کے ہندو کُش خطے میں 6 اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا۔