ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 9, 2025 9:36 PM

printer

افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی عامر خان متقّی بھارت کے دورے پر آج نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ اِس مہینے کی 16 تاریخ تک بھارت میں رہیں گے

افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی عامر خان متقّی بھارت کے دورے پر آج نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ اِس مہینے کی 16 تاریخ تک بھارت میں رہیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت باہمی تعلقات اور علاقائی معاملات پر اُن کے ساتھ تبادلۂ خیال کرنے کے تئیں پُرامید ہے۔ اُن کا یہ دورہ، جناب متقّی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ذریعے بھارت کا سفر کرنے کیلئے خصوصی استثنیٰ دینے کے بعد ہو رہا ہے۔ افغانستان میں 2021 میں طالبان کے ذریعے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد، یہ پہلا وزارتی دورہ ہے۔