ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 12, 2025 9:55 AM | Mutaqqi Taj Mahal

printer

افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی آج آگرہ میں تاج محل دیکھنے جائیں گے۔

افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی آج آگرہ میں تاج محل دیکھنے جائیں گے۔ جناب متقی بھارت کے ایک ہفتہ طویل سفارتی دورے پر ہیں۔ تاج محل کا دیدار کرنے کے بعد جناب متقی نئی دلّی میں صنعتی اور کاروباری نمائندوں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے، جس کا انعقاد میجر چیمبر آف کامرس کی جانب سے کیا گیا ہے۔ جناب متقی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے علیحدہ ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔ اس میٹنگ میں سلامتی، انسدادِ دہشت گردی، انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد اور افغان طلبا اور کاروباری افراد کے لیے ویزا جیسے معاملات پر تبادلہئ خیال کا امکان ہے۔×