افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اُس کی جانب سے کی گئی کسی بھی قسم کی کارروائی کو افغانستان برداشت نہیں کرے گا۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اُس کی جانب سے کی گئی کسی بھی قسم کی کارروائی کو افغانستان برداشت نہیں کرے گا۔ حقانی نے یہ بیان اُس وقت دیا ہے جب اِس ہفتے کے آغاز میں استنبول میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تازہ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام کے درمیان اگرچہ اندرونی مسائل موجود ہیں، لیکن وہ کسی بھی غیر ملکی حملہ آور کے خلاف متحد ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہماری سرزمین کا دفاع ہماری اولین ترجیح ہے۔ مذاکرات اور آئندہ دور کی بات چیت کے امکانات کا تذکرہ کرتے ہوئے حقانی نے کہا کہ بات چیت اور باہمی مفاہمت کے راستے ابھی کھلے ہیں اور افغانستان کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتا ہے۔