افغانستان کی راجدھانی کابل سمیت افغانستان کے دیگر علاقوں میں پاکستان کے فضائی حملوں کے جواب میں طالبان فورسز کی جوابی کارروائی میں کم از کم 58 پاکستانی سپاہی مارے گئے ہیں، جبکہ 30 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں اور کئی دیگر سپاہیوں کو پکڑ لیا گیا ہے۔ پاکستان کی فوجی چوکیوں پر طالبان کے حملے کے بعد کَل رات پاکستان-افغانستان سرحد پر شدید جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔
اِدھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بہرام پور ضلعے میں Durand Line کے نزدیک جوابی حملے کئے گئے۔ انہوں نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اُس کے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں ISIS کے دہشت گردوں کو پناہ دے رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ افغانستان کو اپنی فضائی اور زمینی حدود کا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے اور وہ ہر طرح کے حملے کا جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ISIS کے دہشت گردوں کو ملک سے باہر کردینا چاہیئے، جو اُس کے علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔
Site Admin | October 12, 2025 3:00 PM
افغانستان کے علاقے میں پاکستان کے فضائی حملوں کے بعد افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں کم از کم 58 پاکستانی سپاہی مارے گئے ہیں اور کئی سپاہیوں کو پکڑ لیا گیا ہے۔ افغانستان نے پاکستان سے وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں کو باہر نکالنے کیلئے کہا ہے
