November 25, 2025 3:51 PM

printer

افغانستان کے خوست صوبے میں ایک رہائشی علاقے پر پاکستان کی فضائی فوج کے حملے میں نو بچوں سمیت کم از کم دس عام شہریوں کی موت ہو گئی۔

افغانستان کے خوست صوبے میں ایک رہائشی علاقے پر پاکستان کی فضائی فوج کے حملے میں 9 بچوں سمیت کم از کم 10 عام شہریوں کی موت ہو گئی۔ افغان سرکار نے آج یہ جانکاری دی ہے۔ حکام کے مطابق آدھی رات کے کچھ ہی دیر بعد یہ حملہ کیا گیا اور ایک مقامی باشندے کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے کے بعد سرحد پر مخاصمت بڑھنے کے تعلق سے تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ نگراں افغان سرکار کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ یہ حملہ خوست کے Gurbuz ضلعے کے مغل گائی علاقے میں منگل کو رات دیر گئے 12 بجے کے آس پاس ہوا۔

اکتوبر میں شدید جھڑپوں کے بعد دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان سرحد پر تشدد کے واقعات میں مختصر مدّت کی خاموشی کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔×