ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 15, 2025 10:41 PM

printer

افغانستان نے پڑوسی ملک پاکستان کی جنگ بندی کی درخواست قبول کرلی ہے

افغانستان نے پڑوسی ملک پاکستان کی جنگ بندی کی درخواست قبول کرلی ہے۔ ہمسایہ ملک کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اور سرحد پر جان لیوا تصادموں کے بعد آج شام یہ فیصلہ لیا گیا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جنگ بندی کی تصدیق کی ہے۔ اِس سے پہلے دن میں طالبان حکومت نے پاکستانی افواج پر اسپن بولدک میں بلا اشتعال حملے کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے جواب میں افغان افواج نے کئی پاکستانی فوجیوں کو مار گرایا اور اُن کی چوکیوں، ہتھیار اور فوجی ٹینکوں پر قبضہ کرلیا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اِن جھڑپوں میں 12 افغان شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

اس دوران اقوام متحدہ نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر رچرڈ بینیٹ نے لڑائی کی وجہ سے ہوئی شہری اموات اور لوگوں کی نقلِ مکانی کو اجاگر کیا۔ پاکستانی افواج نے پچھلے ہفتے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے Paktika صوبے کے Barmal ضلعے میں فضائی حملے کیے تھے۔ اس کے بعد افغان فوجوں نے Durand Line پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 20 پاکستانی سرحدی چوکیوں پر قبضہ کرلیا اور 58 پاکستانی فوجی مار گرائے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔