افغانستان میں ہیرات صوبے میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 79 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ یہ حادثہ، ہیرات شہر کو ایران سے مربوط کرنے والی شاہراہ پر کل رات اُس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس ایک Mini ٹرک اور ایک موٹر بائک سے ٹکرا گئی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت کئی متاثرین افغانی پناہ گزین تھے، جو ایران سے لوٹ رہے تھے۔ اِس حادثے کے سبب بس میں آگ لگ گئی، جس سے کئی لاشوں کی شناخت میں مشکل پیش آئی۔ حکام نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ x
Site Admin | August 20, 2025 10:34 PM
افغانستان میں ہیرات صوبے میں پناہ گزینوں کو لے جا رہی ایک بس کے حادثے میں کم از کم 79 افراد ہلاک ہوگئے ہیں
