افغانستان کے مشرقی حصے میں آئے تباہ کن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 400 کے پار ہوگئی ہے۔ ہزاروں افراد زخمی ہیں اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ افغانستان میں اتوار کے روز ریختر پیما پر 6 کی شدت کا زبردست زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکز، مشرقی افغانستان کے ننگر ہار صوبے کی راجدھانی جلال آباد سے 27 کلو میٹر دور، زمین میں 8 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
Site Admin | September 2, 2025 9:52 PM
افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 400 سے تجاوز کر گئی ہے