December 4, 2025 9:33 AM | India IDEA Chair

printer

اعلیٰ چناؤ کمشنر گیانیش کمار نے سویڈین کے Stockholm میں 2026 کیلئے بین الاقوامی IDEA کی صدارت سنبھالی۔

چیف انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے کونسل آف دا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فور ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس، انٹرنیشنل آئیڈیا کی 2026 کی صدارت سنبھال لی ہے۔ بھارت کو انٹرنیشنل آئیڈیا کے رکن ممالک کی جانب سے سال 2026 کا صدر چنا گیا ہے۔ بھارت اس ادارے کے 14 بانی ملکوں میں سے ایک ہے۔ جناب کمار نے سویڈن کے اسٹاک ہوم میں انٹرنیشنل آئیڈیا کے صدر کا عہدہ سنبھالا۔ اس دوران منعقدہ تقریب میں سویڈن میں بھارت کے سفیر انوراگ بھوشن بھی موجود تھے۔

اس دوران اپنی تقریب میں چیف انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ بھارت نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی بصیرت کو، بلکہ اپنے تہذیبی ورثے کی گہری جڑوں میں پیوست جمہوری اقدار کو بھی مشترک کرنے کا خواہاں ہے۔

انٹرنیشنل آئیڈیا کی صدارت، دنیا کی جانب سے بھارت کے انتخابی کمیشن کو سب سے معتبر اور جدّت پسند انتخابی بندوبست کے عالمی ادارے کے طور پر تسلیم کرنے کے عمل میں ایک سنگِ میل ہے۔ ×