اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے کہا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران کسی بھی طرح کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور رائے دہندگان اپنا ووٹ پُرامن اور آزادانہ طور پر دے سکیں گے۔
اعلیٰ انتخابی کمشنر نے کانپور میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انتخابی کمیشن اِس طرح کی صورتحال میں سختی سے نمٹنے گا۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی کمیشن اِس کیلئے پوری طرح تیار ہے۔